ارنا کے مطابق پاکستان میں "غزہ بچاؤ" مہم کے انیسویں دن بہت بڑی تعداد میں فسطین کے حامیوں اور اس مہم کے اراکین نے اسلام آباد کے مین چوراہے پر اجتماع کرکے غزہ کے عوام کے لئے انصاف کے نعرے لگائے۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ بچاؤ مہم کے اراکین اور فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی مذمت میں نعرے لگائے اور رفح پر حملے بند کرنے نیز غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے خطاب میں صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کی مذمت اور فلسطین کی حمایت میں اسلامی ملکوں کے کمزور موقف پر سخت تنقید کی ۔
سیینٹر مشتاق احمد خان نےاسی کے ساتھ اسلام آباد کے ساکنین سے اپیل کی کہ اپنے گھرکے تمام افراد کے ساتھ دھرنے میں شامل ہوں اور فلسطینیوں کی حمایت میں عملی اقدام کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھائيں ۔
دھرنے سے خطاب میں غزہ بچاؤ مہم کی سربراہ محترمہ حمیرا طیبہ نے کہا کہ فلسطین کے دفاع میں اسلامی ملکوں کے حکام کا کمزور ردعمل رفح پر غاصب اسرائيلی حکومت کی یلغار کا باعث بنا ہے۔
انھوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائيل کے جرائم میں شدت پر حکام اور پاکستانی ذرائع ابلاغ عامہ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور رفح کے عوام کی حمایت میں حکومت پاکستان کی جانب سے موثرعملی قدم اٹھائے جانے تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔
گزشتہ روز اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور سمیت پاکستان بھر میں عوام نے غزہ کی حمایت میں مظاہرے کئے، ریلیاں نکالیں، صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی اور غزہ اور رفح پر حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ